جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

برے کام کا برا نتیجہ! نیب نے ایک اور بڑی شخصیت کو گرفتار کرلیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اعجاز چوہدری اور محمد صفدر کی ضمانت میں توثیق جب کہ ملزم اطہر حسین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم عبدالحمید بھی

عدالت کے روبرو پیش ہوئے جن کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر ڈاکٹر عاصم حسین کے اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان پر وزارت پیٹرولیم کے ماتحت اداروں میں کرپشن، منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب اور جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) میں 17 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…