اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے،آج کس کیس کی سماعت کرینگے، حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی، وطن روانگی سے پہلے ائیرپورٹ پر علیمہ خان کے خلاف ازخود نوٹس کیس کے حوالے سے کیا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار برطانیہ کا اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
ہیں ۔ وہ ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔وطن روانگی سے قبل برطانوی ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ علیمہ خان کےخلاف از خود نوٹس پر ابھی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو تحریک شروع کردی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت ہمیشہ یاد رکھیں گے۔