منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نہار منہ یہ پینا متعدد امراض سے نجات دلائے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) خالی پیٹ یا نہار منہ نیم پانی پینا صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟ درحقیقت یہ چین اور برصغیر کی قدیم روایات کے مطابق دن کا آغاز گرم پانی سے کرنا نظام ہاضمہ کو حرکت میں لاتا ہے جبکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں۔ اس حوالے سے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ عام سی عادت صحت کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

سادہ پانی یا ٹھنڈا: صحت کے لیے بہتر کیا؟ جسمانی وزن میں کمی ویسے تو صرف نیم گرم پانی پینا جسمانی وزن میں کمی نہیں لاتا مگر یہ اس عمل میں مدد ضرور دیتا ہے، دن کا آغاز نیم گرم پانی اور لیموں سے کرنا میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جو کہ جسم کو دن بھر میں زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے، یہ پانی آنتوں کی صفائی بھی کرتا ہے جس سے پیٹ نہیں پھولتا۔ نتھوں کی صفائی نزلہ زکام تو بہت عام ہوتا ہے اور آپ اس سے نجات چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی کو آزما کر دیکھیں۔ ایک تحقیق کے مطابق نیم گرم پانی نتھوں کی صفائی زیادہ تیزی سے کرتا ہے کیونکہ زیادہ درجہ ھرارت والا پانی بلغم کے سفر کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔ دانتوں کے لیے فائدہ مند آپ کے دانت ٹھنڈے پانی کو چھوڑ کر نیم گرم پانی اپنانے پر شکراگزار ہوں گے، یہ پانی دانتوں کے لیے زیادہ بہتر ہوتا ہے جو کہ آسانی سے جذب بھی ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی اکثر دانتوں پر جاکر لگتا ہے جو کہ حساسیت کی شکایت بڑھا سکتا ہے، تو نیم گرم یا سادہ پانی دانتوں کو خوش رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ روزانہ 8 گلاس پانی پینا صحت کے لیے ضروری؟ نظام ہاضمہ کے لیے بہترین نیم گرم پانی آنتوں کی جانب جانے والی خون کی شریانوں کو کشادہ جبکہ دوران خون کو حرکت میں لاتا ہے، جس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ نہار منہ اس پانی کو پینا ہاضمے کی رفتار تیز کرتا ہے جبکہ یہ جسم میں پانی کی کمی بھی دور کرتا ہے۔ زہریلے مواد کا اخراج نیم گرم پانی

جسمانی درجہ حرارت بڑھا کر پسینے کے عمل کو حرکت میں لاتا ہے، جو کہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ جب نیم گرم پانی میں لیموں کو ملا کر پینا عادت بنالیا جائے تو یہ سیال جسم میں تیزابیت کو متوازن رکھتا ہے۔ گردشی نظام میں بہتری نیم گرم پانی پینا جسم میں خون کی گردش کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے جس سے بلڈ پریشر بہتر جبکہ خون کی شریانوں

کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ قبض سے نجات قبض عام طو رپر آنتوں کی حرکت تھم جانے کا نتیجہ ہوتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی اس کی بڑی وجہ ہے۔ اگر دن کا آغاز نیم گرم پانی سے کیا جائے تو آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے او قبض کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…