سرگودھا (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے موبائل ٹیلی فون کارڈز پر دوبارہ ٹیکس کی بحالی کی سرگودھا کے شہریوں نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیمز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ہر شہری اس نیک کام میں حکومت اور عدلیہ کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے 100 روپے کے کارڈ پر 10 روپے ٹیکس صرف ایک سال کیلئے لگایا جائے جس کے بعد ایک سال گزرنے پر یہ ٹیکس از خود ختم ہوجانا چاہیئے اس سے ڈیمز فنڈ میں
اربوں روپے کی رقم جمع ہوجائیگی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں یہ روایت ہے کہ ایک ٹیکس اگر عوام پر لگ جائے تو وہ ساری عمر اس ٹیکس کی ادائیگی کرتے کرتے قبر میں جا پہنچتا ہے اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان 100 روپے پر 10 روپے ڈیمز فنڈ ایک سال کیلئے لاگو کردیں اس کے بعد کمپنیوں کو پابند بنایا جائے کہ کوئی کمپنی ایک سال گزرنے کے بعد 10 روپے ٹیکس نہیں کاٹے گی قوم ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے۔