جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام کا جعلی آئی ڈیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بھی ٹویٹر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جعلی فالوورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کو سماجی رابطے کی فوٹو ایپلیکشن شیئرنگ کا اعزاز حاصل ہے جو صارفین کی

خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔ ٹویٹر کی طرح انسٹاگرام پر بھی فالورز کی تعداد کو اہمیت حاصل ہے اس لیے ماضی میں لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہوری کے لیے جعلی فالوورز خریدے بھی تھے تاکہ وہ اپنی آئی ڈی کو آفیشل کرواکے بلیوٹک کا اعزاز حاصل کرسکیں۔ اب کمپنی نے جعلی آئی ڈیز اور فالوورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کا مقصد پلیٹ فارم کی شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی کے خلاف کام کرنے، کسی بھی پوسٹ پر کمنٹس یا اُسے لائیک کرنے والی آئی ڈیز کے خلاف پہلے مرحلے میں کارروائی کی جائے گی۔ انسٹاگرام کی جانب سے تمام صارفین کو انتباہی پیغام ارسال کیا جائے گا کہ وہ اپنی آئی ڈیز کے پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کریں اور پالیسی پر عمل درآمد بھی کریں بصورت دیگر متحرک آئی ڈیز کو بھی بند کردیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی کی مختلف ایپس پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ ’انسٹاگرام نے اپنی ایپ پر کی جانے والی متوقع تبدیلیوں کا آغاز کردیا جس کے تحت تمام صارفین کے اکاؤنٹس منفرد انداز سے نظر آئیں گے‘۔ جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ایسی آئی ڈیز کی وجہ سے صارفین کا انسٹاگرام پر اعتبار دن بہ دن کم ہوتا جارہا ہے، اگر یہ اقدام نہ کیا گیا تو کمپنی کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…