اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ کلیانہ پاکپتن کے ایس ایچ او کی سوشل میڈیاپر خاتون کیساتھ ڈانس اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کے ڈائیلاگ کی نقل کرنے کی ویڈیو کا معاملہ، ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے دبنگ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے انسپکٹر ارشدایس ایچ او کلیانہ، ضلع پاکپتن تعینات تھےجن کی دو ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں، پہلی ویڈیو
میں وہ ہندی فلموں کے ولن بنے ہیں اوراجے دیوگن کے اسٹائل میں کہہ رہے ہیں کہ ’دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں۔‘دوسری ویڈیو میں انسپکٹر ارشدایک خاتون کےساتھ انڈین گانے پر کسی منجھے ہوئے ڈانسٹر کی طرح رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ معاملہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے فوری پولیس انسپکٹر ارشد کو معطلکردیا جبکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ان ویڈیو کے حوالے سے نجی ٹی ویرپورٹ میں کہا گیا تھاپولیس انسپکٹر ارشد کا کہنا ہے کہ دونوں ویڈیوز ان کے موبائل میں موجود تھیں جنہیں ان کے بھتیجے نےسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے۔ محکمہ کارروائی اور معطل ہونے کے حوالے سے انسپکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ ڈی پی ماریہ محمود ایک سخت گیر خاتون آفیسر ہیں ، اللہ سے خیر کی امید ہے۔تاہم اب ڈی پی او ماریہ محمود نے اس حوالے سے لب کشائی کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو انسپکٹر خاتون کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہا ہے وہ پاکپتن کا نہیں بلکہ کسی اور شہر کا ہے جس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسپکٹر ارشد کوئی پولیس ایس ایچ او نہیں بلکہ ایک سٹیج اداکار ہے ۔ اس حوالے سے اس کا اپنا بیان بھی سامنے آگیا ہے اور نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر ارشد کا کہنا ہے کہ وہ کوئی انسپکٹر نہیں بلکہ اسٹیج اداکار ہے۔