لاہور (نیوزڈیسک)صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے معاشرتی مائنڈ سیٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے، ترقی کے حصول کے لئے یہ نہایت اہم ہے کہ ہماری بچیاں اس قابل ہوں کہ اپنا دفاع خود کر سکیں۔گورنمنٹ کالج فارویمن ٹائون شپ لاہور میں پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے تحت اپنا دفاع خود کرنے کے متعلق تربیت دینے کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کے علاوہ چیئرمین پنجاب کمیشن برائے
حقوق خواتین فوزیہ وقار نے بھی شرکت کی۔پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ کھیل پنجاب کے اشتراک سے خواتین کیلئے اپنا دفاع خود کرنے سے متعلق ایک تربیتی پروگرام تشکیل دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سکول اور کالج کی پانچ ہزار طالبات کو اپنا دفاع خود کرنے کی تربیت دی جائے گی- پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں100اساتذہ کو بطور ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ دی جائے گی- یہ ماسٹر ٹرینرز اپنے تعلیمی اداروں میں طالبات کو خود دفاع کرنے کی تربیت دیں گے