پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بجلی کی قیمت میں 1.27روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری تشویشناک ہے : افتخار بشیر

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں1.27روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوگا۔

اور عوام کیلئے مہنگائی مزید بڑھے گی اس لیے حکومت بجلی مہنگی کرنے کی بجائے بجلی کی چوری روکے اور نقصانات پر قابو پائے کیونکہ ان کی وجہ سے توانائی شعبے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے جس کی قیمت صارفین کو مہنگی بجلی کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے جو صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ سینٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق2017-18میں بجلی چوری کی وجہ سے توانائی شعبے کو 53ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے توانائی شعبے کو پچھلے ایک سال میں213ارب روپے کا نقصان ہوا جس کا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے کیونکہ نقصانات کو پورا کرنے کیلئے حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیتی ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مہنگی اشیاء کے باعث ملک برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔اس لیے حکومت بجلی مہنگی کرنے کی بجائے سستی کرے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…