لاہور(این این آئی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ خاتون23نومبر صبح ساڑھے 9بجے سے 24نومبر شب سوا7بجے تک ہسپتال میں داخل رہیں۔ ہسپتال میں داخلے کے
وقت خاتون کی طرف سے کوئی شکایت نہیں درج کرائی گئی۔ انکوائری رپورٹ میں خاتون سے میڈیکل اور نان میڈیکل سٹاف کی مبینہ زیادتی بالکل ثابت نہیں ہوئی۔ انکوائری کمیٹی نے سنیئر ڈاکٹروں سمیت 21ملازمین کے بیانات قلمبند کئے۔ انکوائری کمیٹی میں پروفیسر رخسانہ شاہین نجمی، ڈاکٹر سمیرا قنبر، ڈاکٹر تحسین عبید،پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید اور ڈاکٹر روبینہ سہیل شامل تھے۔