اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ سمری وزارت پٹرولیم ڈویژن کو دو روز قبل بھیجی گئی تھی
وزارت خزانہ 30 نومبر کو اسے حتمی شکل دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں پچیس فیصد کمی ہوئی ہے اس وجہ سے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔