اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے دو سو افراد نے درخواست جمع کرا دی ہیں، عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت سے ہٹانے کے لیے بغاوت؟ تحریک انصاف نے انتخاب کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جمع کروائی گئی درخواستوں میں حیران کن بات یہ سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں 200 سے زائد لوگ سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت نے عام انتخابات کے بعد ارکان اسمبلی منتخب ہونے والوں سے
پارٹی عہدے واپس لے لیے تھے جبکہ کچھ دیگر پارٹی عہدے جو تاحال خالی تھے ان کو پر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے ورکروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں، اب ان درخواست کی وصولی کا وقت ختم ہو گیا ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے لیے پارٹی کارکنوں نے غلطی سے آن لائن درخواستیں جمع کروائیں اس کے علاوہ بعض عہدوں پر بھی سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہر امیدوار کو اس کی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر عہدہ دیا جائے گا۔