سکھر (آئی این پی ) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آج ایک نام رہ گیا ہے ، کیوں ہمیں پاکستان کے مستقبل پر رحم نہیں آتا ، ایک کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ، ہم پاکستان کو امریکہ اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے ۔ وہ اتوار کو سکھر میں ختم نبوتؐ ملین مارچ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دوں۔ وزیر اعظم کہتے ہیں لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے ۔ موجودہ حکمران کسی بھی
طور قوم کے نمائندے نہیں ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر غلام بن چکا ہے ۔ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے ۔ ہم ریاست کے خلاف بات نہیں کر رہے تم جس طرف لے جا رہے ہو وہ ریاست کا راستہ نہیں ہے ۔ افغانستان ، عراق اور لیبیا سے سبق حاصل کرو ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت آج ایک نام رہ گیا ہے ، کیوں ہمیں پاکستان کے مستقبل پر رحم نہیں آتا ، ایک کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ، ہم پاکستان کو امریکہ اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔