اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کے بھتیجے ذواکفل قادری کے خلاف تھانہ شالیمار میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے بھتیجے کے خلاف الزام ہے کہ اس نے مسلح گارڈز کے ہمراہ بزنس مین امجد سعید کے بیٹے سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی گاڑی
چھینی، بزنس مین نے الزام لگایا کہ چھ مسلح گارڈز نے ڈکیتی میں ان کے بیٹے پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔ نورالحق قادری کے بھتیجے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے برعکس وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ذوالکفل ڈکیتی کی کسی بھی واردات میں ملوث نہیں ہے۔