کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ ایک سال کے اندر دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہش مندوں کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والی حج اسکیم برائے 2019 کے سالانہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آئندہ سیزن سے نجی حج آپریریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نجی حج آپریٹرز عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکشن بنائیں اور خواتین کے لیے خاتون حج گائیڈرز کی سعودی عرب میں موجودگی کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ حج پر جانے والے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نجی حج آپریٹرز خصوصی طور پر سعودی عرب میں خواتین گائیڈرز کی موجودگی کا بندوبست بھی کریں۔پیرنورالحق قادری نے کہاکہ ایک سال کے دوران دوسری یا زائد بار عمرے پر جانے والوں کو 2000 سعودی ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے اضافی ادائیگی کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حکومت حج پر جانے والے عازمین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ابھی سے اقدامات کررہی ہے، امسال نجی حج آپریٹرز کے کوٹے کو بڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ ایک سال کے اندر دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہش مندوں کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والی حج اسکیم برائے 2019 کے سالانہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آئندہ سیزن سے نجی حج آپریریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ نجی حج آپریٹرز عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکشن بنائیں اور خواتین کے لیے خاتون حج گائیڈرز کی سعودی عرب میں موجودگی کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔