اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’سہائے عزیز کو چین سے شادی کی آفر آگئی‘‘ قیمتی جانیں بچانے پر پاکستانی دبنگ لیڈی پولیس آفیسرکی کھل کر تعریفیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے پر ہونیوالے حملے کے خلاف آپریشن میں مرکزی کردار اداکرنے والی بہادر خاتون آفیسر سہائے عزیز کے چینی سوشل میڈیا پر بھی چرچے جاری ۔تفصیلات کے مطابنق  بہادر آفیسر سہائے پاکستانی سوشل میڈیا پر تو ٹرینڈ کر ہی رہی ہیں تاہم چینی سوشل میڈیا پر بھی ان کی بہادری اور جرات کو بے حد سراہا جارہا ہے۔چینی سوشل میڈیا پر چینی عوام کی جانب سے سہائے عزیز کی بہادری اورہمت کی تعریف کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی چین میں خاتون آفیسر

کے حسن کے چرچے بھی ہورہے ہیں۔ کسی نے سہائے کو خوبصورت ہیرو تو کسی نے مشہور چینی اداکارہ سے مشابہہ قرار دے دیا۔ایک چینی نے تو سہائے عزیز کو چین آنے اور وہاں شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اس کے ساتھ ہی چینی عوام سہائے عزیز کی سیکیورٹی کے لیے بھی فکر مند ہورہے ہیں، تاہم چینی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاک چین دوستی کو کم نہیں کرسکتے۔چینی عوام نے قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنانے اور چینی عملے سمیت دیگر قیمتی جانیں بچانے پر سہائے عزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…