اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں عارضی شیلٹرز ہوم کا قیام، پہلی رات 47مسافروں نے قیام کیا، رات کو کھانے، صبح ناشتے سے تواضع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں عارضی شیلٹرز ہوم کا قیام عمل میں لایاجا چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کر کے انہیں مستقل شیلٹرز ہوم کے قیام سے پہلے ہی سڑک کنارے خیموں میں عارضی شیلٹرز ہومز قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فوری طور پر فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹرز ہومز قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فوری طور پر فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹرز ہومز قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر لاہور میں مختلف مقامات پرشدید سردی میں فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹرز ہومز خیموں میں قائم کر دئیے ہیںوزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر لاہور میں مختلف مقامات پرشدید سردی میں فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے عارضی شیلٹرز ہومز خیموں میں قائم کر دئیے ہیں جہاں پہلی رات 47افراد نے قیام کیا ہے جن کی رات کو تواضع کھانے سے اور صبح انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت شیلٹر ہوم کی تعمیر تک بے گھر افراد کیلئے کھانا اور ٹینٹ فراہم کرے۔