پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرتے وقت ایسی کیا بات کہہ دی کہ پوری ن لیگ بھی حمایت میں آجائے گی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کے اراکان قومی اسمبلی رانا تنویر، مرتضی جاوید عباسی اورچوہدری بشیر ورک بھی موجود تھے ۔میاں محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایوان کی کاروائی غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر مبارک باد پیش کی ۔

اس دوران شہباز شریف نے کہاکہ آپ پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر ایوان کی کاروائی چلا رہے ہیں جس سے پارلیمان کا وقار بلند ہوا ہے، میر ی پوری جماعت اور اس کے ارکان آپ کے بحیثیت سپیکر کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں اور بلاامتیاز، آئین اور قواعد کی روشنی میں ایوان چلانا میرے منصب کا تقاضہ ہے،میر ی خواہش ہے کے احسن انداز اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی چلتی رہے، اسد قیصر نے کہاکہ عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اس ایوان میں بھیجا ہے اور ہمیں اس کی پاسداری کرنا ہو گی،میں امید کرتا ہوں کہ حزب اختلاف اپنا پارلیمانی کردار ادا کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی چلانے میں معاون ثابت ہو گی، بعدازاں مولانا عبدالواسع کی قیادت میں متحدہ مجلس عمل کے وفد نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ،ایم ایم اے کے وفد میں زاہد اکرم خان درانی اور مولانا صلاح الدین ایوبی شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اسپیکر کے غیر جانبدارانہ طریقے سے ایوان چلانے کو سراہا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…