اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے گریڈ 18 سے گریڈ 22 تک کے اعلیٰ افسران کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں گریڈ 22 کے افسران میں سابق سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا ‘ رابعہ جویریہ آغا ‘ نوید کامران بلوچ ‘گریڈ 22 کے ہی سکوارڈن لیڈر (ر) اقبال محمود شامل ہیں جبکہ گریڈ 21 کے افسران میں شیرافگن خان‘ سید اعجاز حسین شاہ ‘ ایڈیشنل آئی جی پنجاب بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی طرف سے
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی فہرست میں احمد نواز سکھیرا کے پاس امریکہ‘ نوید کامران بلوچ کے پاس کینیڈا ‘ رابعہ جویریہ آغا کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ گریڈ 22 کے ہی سکوارڈن لیڈر (ر) اقبال محمود بھی کینیڈا کی شہریت کے حامل ہیں۔اسی طرح گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اعجاز حسین شاہ کے پاس بھی کینیڈا کی شہریت ہے۔ گریڈ 21 کے شیر افگن خان کے پاس امریکہ گریڈ 20 کے ڈی آئی جی لاہور نعیم اقبال شیخ برطانیہ ‘ ڈی آئی جی شاہد جاوید کینیڈا جبکہ گریڈ 20 کے ہی افران بیگ مرزا کے پاس برطانیہ کی نشنیلٹی ہے‘گریڈ 20کے علی سرفراز حسین کے پاس برطانیہ‘گریڈ 20 کی سارا سعید کے پاس برطانیہ‘گریڈ 20 کے ڈاکٹر محمد اجمل کے پاس کینیڈا ‘گریڈ 20 کے رشید منصور کے پاس کینیڈا اور گریڈ 20 کے احسن منگی برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں ۔گریڈ 19 کی صائمہ اشرف کے پاس امریکہ ‘گریڈ 19کے ہی افسر بشاق کے پاس امریکہ‘گریڈ 19 کے برکت حسین کھوسہ کینیڈا‘گریڈ 19 کے محمد اظہر رؤف کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ۔ اسی طرح گریڈ 18 کے سہیل احمد شیخ کے پاس برطانیہ‘پولیس سروس کے گریڈ 18 کے عادل میمن کے پاس امریکہ‘گریڈ 18 کے اسلم راؤ کے پاس برطانیہ‘گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب کے پاس کینیڈا‘گریڈ 18 کی محترمہ صائمہ علی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی اعلیٰ بیورو کریسی میں دوہری شہریت کے حوالے سے نوٹس لے رکھا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ یہ کیس سن رہا ہے۔