پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان، وضاحت سامنے آ گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) محکمہ تعلیم سندھ نے یوم اقبال کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کی تردید کی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کل صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایوان میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں اور ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ نئے پاکستان کا وڑن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔یاد رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…