ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی !مقبوضہ کشمیر میں ایسا کام ہوگیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن)قوم کی معصوم اور مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر اتوار 11 نومبر کو سوا لاکھ ’’قرآنی اذکار آیت کریمہ ‘‘ کے ختم کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ فوزیہ صدیقی نے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے آیت کریمہ و دیگر مسنون اذکار کے ساتھ دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ اندرون و بیرون ممالک سے لوگوں کا عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ سے رابطہ جاری ہے اور وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریبات کی تصاویر اور تفصیلات بھی ارسال کررہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر تریال سے مسجد حمزہ کے امام نثار احمد نقشبندی نے درسگاہ محمدیہ میں  خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے صلوٰۃ حاجات ادا کرنے اور دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…