ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زہریلی لسی سے متعلق مشہور زمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ آسیہ اور اس کے آشنا کو 15 مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنا تے ہوئے 30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی رہائشی ملزمہ آسیہ نے گزشتہ برس اپنے آشنا شاہد کے ساتھ ملکر سسرالیوں کو لسی میں زہر
ملاکر پلائی جس میں بچے سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر لسی سے 27 افراد متاثر ہوئے تھے۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ آسیہ اور اس کے آشنا کو 15 مرتبہ عمر قید کی سزائیں سن اور دونوں کو 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ ایک ملزمہ زرینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کربری کردیا گیا ہے۔