بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا اقتصادی بحران، چین نے اپنے برادر ملک کو نکالنے کیلئے کمر کس لی،اقتصادی امداد کا بڑا اعلان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے کمر کس لی ہے، مشکل حالات میں چین نے پاکستان کی اقتصادی مدد کا اعلان کر دیا، دونوں ممالک کے متعلقہ محکمے اقتصادی امداد کی تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے چین کے دورے کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے بعد چین نے مشکل حالات کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی مدد کرنے

کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ تین اکتوبر کو چینی وزیراعظم لی کیچیانگ کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے دو طرفہ امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چینی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہر موسم میں قائم و دائم رہنے والی ہے۔چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوانیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو حالیہ اقتصادی بحرانی صورت حال میں مدد کے لیے تیار ہے لیکن اس مناسبت سے مزید بات چیت درکار ہوں گی۔ چین کی جانب سے یہ اعلان پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ان کوششوں کے لیے اہم خیال کیا گیا ہے، جو ملکی اقتصادیات کی بحالی کے لیے وہ کر رہے ہیں۔چینی نائب وزیر خارجہ کونگ ژوانیو نے یہ نہیں بتایا کہ بیجنگ حکومت کی جانب سے پاکستان کو کتنی مدد فراہم کی جائے گی۔ بیجنگ میں گریٹ ہال کے باہر چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ حکومت پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکلنے میں ہر ممکن مدد کرے گی اور اس مناسبت سے اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس امداد و تعاون سے پاکستانی حکومت اپنی معاشی مشکلات کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے اور

یہی اس امداد کا بنیادی پہلو ہے۔ کونگ ژوانیو نے یہ بھی کہا کہ اب اس تناظر میں دونوں ممالک کے متعلقہ محکمے اقتصادی امداد کی تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے۔اپنے دورے کے پہلے دن یعنی دو اکتوبر کو پاکستانی وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ وہ اس دورے کے دوران شنگھائی منعقدہ تجارتی نمائش بھی دیکھنے جائیں گے۔ اس نمائش میں پاکستان کا تجارتی پیویلین بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ چین کے دورے سے قبل ہی عمران خان نے کہا تھا کہ وہ دو ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملکی اقتصادی بحران کو قابو میں لایا جا سکے۔ چینی دورے سے قبل سعودی عرب نے عمران خان کو چھ بلین امریکی ڈالر کی فراہمی کا یقینی بنایا تھا۔ ان کی حکومت عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…