اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ین آر اور پر لعنت بھیجتا ہوں ، زیراعظم ایوان میں آکر بتائیں ان سے کب، کس نے اور کس گواہ کی موجودگی میں این آر او مانگا ہے اگر انہوں نے یہ ثابت کردیا تو میں ہمیشہ کےلیے سیاست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا

کہ قائد ایوان عمران خان کہتے ہیں کان کھول کر سن لو این آر او نہیں ملے گا، ان سے کوئی پوچھے ان سے این آر او کب، کس نے اور کس تاریخ پر مانگا؟ کون گواہ تھا جس کے سامنے این آر او کی درخواست کی گئی؟ وزیراعظم ہاؤس میں آکر جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ گواہی اس لیے مانگ رہے ہیں کہ وزیراعظم بات کرکے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، یوٹرن مارتے ہیں اور جواب نہیں دیتے، مجھ پر پاناما میں رشوت سمیت دوسرے الزامات لگائے گئے اور آج تک عدالت نہیں آئے، وہ فرار ہیں، ایوان میں آکر بتائیں، عدالت کا سامنا نہیں کرسکتا اب جھوٹ بولا ہے معافی مانگتا ہوں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر سوفیصد غلط بیانی سے کام لیا، اگر وہ ثابت کردیں مگر گواہ ضروری ہے، ہمیں ان کی بات پر اعتبار نہیں، یہ ثابت کردیں کہ این آر او کی سفارش کی گئی ہے تو اس ایوان کو گواہ بناکر کہتا ہوں ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا اور اگر یہ بات غلط ثابت ہو تو قائد ایوان اس ہاؤس میں آکر معافی مانگیں۔شہبازشریف نے کہا کہ این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، جھوٹے مقدمات ماضی میں برداشت کیے اور آج بھی کررہے ہیں، دھمکیاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، یہ گردن اللہ کے آگے جھکتی ہے ان حکمرانوں کے آگے نہیں جھکے گی، صرف پاکستان کے لیے کٹے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنے دوستوں اور حواریوں کو این آر او دیا۔ (ن) لیگ اور دیگر حزب اختلاف کی

جماعتوں کے خلاف نیب اور پی ٹی آئی کا ناپاک گٹھ جوڑ ہے، نیب جو جو زیادتیاں کررہا ہے اس کا پاکستان کا بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے، عمران خان خود ہیلی کاپٹر کیس میں ملزم ہیں، چیئرمین نیب ان سے بحیثیت ملزم ملے یا وزیراعظم کے؟ چیئرمین نیب کو کس نے اختیار دیا کہ وہ ایک ملزم سے ملیں؟ عمران خان قائد ایوان اور میں قائد حزب اختلاف ہوں تو پھر وہ مجھ سے بھی ملیں، انہیں خدا کا خوف نہیں یہ قوم کو دھوکا دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج نیب نے 70 افراد کی لسٹ چھاپ دی، ان میں چاروں صوبوں کے لوگوں کے نام ہیں، یہ سب ڈھکوسلہ ہے، سعد رفیق نے ڈوبی ہوئی ریلوے کو چلایا، آج انہیں ہر روز نیب کے نوٹس آرہے ہیں،

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…