جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

میرے بھرتی کئے گئے ہر ملازم کو شہباز شریف نے ایک بار ضرور تنگ کیا، پرویز الٰہی دل کی بات زبان پر لے ہی آئے، ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے؟سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میرے بھرتی کئے گئے ہر ملازم کو شہباز شریف نے ایک بار ضرور تنگ کیا، اسمبلی اجلاس میں 2بار ہنگامہ آرائی برداشت کی گئی، ساہیوال میں کول پاور پلانٹس لگا کر ساری زرعی زمین تباہ کر دی گئی۔جمعہ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 1997میں اسپیکر بنا تھا،

آپ لوگوں کی محبتیں بہت پرانی ہیں، سیاستدانوں کا عوام میں جانا ضروری ہے،صحافیوں کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہیں، جب میں چیف منسٹر بنا تو لوگوں کی خدمت کے بارے میں سوچتا تھا،ریسکیو1122ایک بڑی سہولت کی سروس ہے، میں نے نابینا افراد کیلئے ایک ہسپتال بنوایا، معذور بچوں کے 170ادارے ہیں اور وظیفہ بھی دیا جاتا ہے، ساہیوال میں کول پاور پلانٹس لگا کر ساری زرعی زمین تباہ کر دی گئی، اورنج لائن منصوبے نے صوبے کو کنگال کر کے رکھ دیا، جنگلہ بس پر اربوں سبسڈی دی جارہی ہ، اسمبلی اجلاس میں ارکان تیسری بار گلے کو آ رہے تھے تو ایکشن لینا پڑا، تحقیقاتی کمیٹی بن گئی ہے، توڑ پھوڑ کی انکوائری کرے گی،جنگلہ بس پر اربوں سبسڈی دی جارہی ہ، اسمبلی اجلاس میں ارکان تیسری بار گلے کو آ رہے تھے تو ایکشن لینا پڑا، تحقیقاتی کمیٹی بن گئی ہے، توڑ پھوڑ کی انکوائری کرے گی، میرے بھرتی کئے گئے ہر ملازم کو شہباز شریف نے ایک بار ضرور تنگ کیا، اسمبلی اجلاس میں دو بار ہنگامہ آرائی برداشت کی، ایک کمیٹی منصوبوں میں تاخیر پر تحقیقات پر بنائی گئی ہے، سابق حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، سعودی عرب کے کامیاب دورے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے، چین کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اورنج لائن منصوبہ زیر زمین تھا، جس پر کوئی سبسڈی نہیں تھی، ساہیوال میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، کیا وہاں کوئلہ ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…