بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی عوام میں شاندار پذیرائی ، کتنے فارم ڈاؤن لوڈ کیے گئے، اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعلان برائے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے رجسٹریشن مرحلے میں عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی۔رجسٹریشن مرحلہ سات اضلاع بشمول اسلام باد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔ جس میں اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار فارم ڈاون لوڈ ہو چکے ہیں۔ پروگرام لانچ ہوتے ہی

دنیا بھر سے بیک وقت 2 لاکھ لوگوں نے نادرا ویب سائیٹ پر رسائی حاصل کی اور ایک سیکنڈ میں دس ہزار ہِِٹس موصول ہوئیں۔جس کی وجہ سے اوائل میں نادرا کی ویب سائٹ پر غیر معمولی ٹریفک اور دباؤ آنے کی وجہ سے عارضی طور پر ویب سائیٹ متاثر ہوئی جسے فوری طور پر بحال و فعال کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ نادرا فارم کی کوئی فیس نہیں ہے۔ جبکہ فارم جمع کراتی وقت 250 روپے بمع رجسٹریشن فارم مختص کردہ نادرا دفاتر میں جمع ہونگے۔ 22اکتوبر 2018 کو فارم وصولی کا آغاز تمام اضلاع بشمول اسلام آباد میں پْر وقار تقریبات سے کیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ہر طبقے کے لوگوں کو فوری طور پر رہائشی سہولیات میسر آ سکیں گی۔ عوام کے لیئے اپنا گھر اسکیم مناسب قیمت اور آسان اقساط پر بہترین رہائش، بجلی گیس و پانی کی سہولیات، تمام ضروریات زندگی سے آراستہ اعلٰی معیار کا تعمیراتی مواد ، اور بہترین ماحول کی ضمانت ہو گا۔پاکستانیوں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح و ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر 50 لاکھ گھروں کی تعمیر پر مشتمل نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…