جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

’’ایان علی آصف زرداری اور بلاول کو کیا چیز خرید کر دیتی رہیں‘‘ جعلی اکائونٹ سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے باپ ، بیٹے کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایان علی کے نام سےسامنے آنیوالے جعلی اکاؤنٹ سے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو اور صاحبزادی بختاور بھٹو کو ائیرٹکٹس جاری ہونے کا انکشاف، ایان علی کو اسی اکائونٹ سے ائیرٹکٹس جاری ہوتے رہے، معرو ف صحافی کامران شاہد نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی کامران شاہد نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایان علی کے نام سےسامنے آنیوالے جعلی اکاؤنٹ سے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو اور صاحبزادی بختاور بھٹو کو ائیرٹکٹس جاری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ، اسی اکائونٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ ایان علی کو اسی اکاؤنٹ سے ائیر ٹکٹس جاری ہوئے تھے۔ واضح رہے گذشتہ روز جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ماڈل گرل ایان علی تمام معاملے کی مرکزی کردار ہے اور ایف آئی نے ایان علی کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس کے لنک کا سراغ لگا لیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایان علی کے اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے پیسوں کی ٹرانزیکشنز ہوتی رہی ہیں۔ ایف آئی اے نے حاصل ہونے والے تازہ ترین شواہد کے بعد ایان علی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ایان علی کی گرفتاری بھی عمل میں لانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ ماڈل گرل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں رنگے ہاتھوں ائیرپورٹ سے کسٹم حکام کے ہاتھوں گرفتاری ہوئی تھی جس کے بعد مقدمہ چلنے کے بعد ایان علی پہلے ضمانت اور پھر عدالتی اجازت کیساتھ بیرون ملک روانہ ہو گئی تھی جس کے بعد اب تک وہ واپس پاکستان نہیں آئیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…