ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کے نتائج کیا ہونگے؟پاکستان اکانومی واچ نے انتباہ کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے سے مارکیٹ میں استحکام آ جائے گا،آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بارے میں کئی ہفتوں کے ابہام سے سٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھے جس سے روپے کی قدر پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے جس نے ہر شخص کو متفکر کر دیا تھا۔ محمد اسلم خان نے کہا کہ

زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں،خسارہ بڑھ رہا ہے، قرضوں اور درامدات کی ادائیگی مشکل ہو رہی ہے، ترقیاتی سکیموں پر عمل درامد کیلئے سرمایہ نہیں ہے توانائی کے شعبہ کے گردشی قرضے کھربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ عام استعمال کی ہر چیزمسلسل مہنگی ہو رہی ہے اس لئے آئی ایم ایف کا قرضہ آخری آپشن رہ گیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں پانچ سو ارب روپے کی کمی آئی ہے جبکہ پیر کے کریش میں سرمایہ کاروں کودو سو ستر ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے اور روپے کی قدر میں مزید کمی کرنے کے مطالبے پر غور کیا جائے کیونکہ اس سے معیشت متاثر ہو گی جبکہ عوام کی حالت مزید پتلی ہو جائے گی جو اب مزید کڑوی گولیاں نگلنے کیلئے تیارنہیں۔ کھربوں روپے کے گردشی قرضہ کا بوجھ بھی عوام پر ڈالنے سے گریز کیا جائے کیونکہ ایماندار صارفین اسکے ذمہ دار نہیں ہیں ورنہ اس سے ملک میں جاری مہنگائی کا طوفان سونامی میں بدل جائے گا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…