جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کے تمام دعوے ٹھس ،غریب عوام پر مہنگائی کے تابرتوڑحملے جاری حکومتی وزراء منہ چھپانے پر مجبور ،تبدیلی سرکار مسائل حل کرنے میں بے اختیار ہوگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن ) سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ ایک با ر پھر امریکی ڈالر نے روپے کو ناک آؤٹ کردیا حکومتی دعوے ٹھس غریب عوام پر مہنگائی کے تابرتوڑحملے جاری حکومتی وزراء منہ چھپانے پر مجبور ہوگئے ۔تبدیلی سرکار عوامی مسائل اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں بے اختیار ہوگئی ہیں۔ ڈالر کی قیمتوں میں مزید اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کا بدترین طوفان برپا ہو گیا ہے ۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، آپسی سیاسی عنائیں فوری طور پر ختم کی جائیں کیونکہ حکومت مفروضوں اور نعروں سے ہرگز نہیں چلائی جا سکتی ۔1 ارب روپے کے فائدے کیلئے 100 ارب روپے کا نقصان کرنا دانشمندی نہیں ہو سکتی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ٹیکسٹائل نے حکومتی نااہلی اور غریب عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کے خلاف اپنے شدید ردعمل میں کیا۔ مرزا اختیار بیگ نے مزید کہا کہؒ ملکی معیشت پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے دوسری جانب ہماری ایکسپورٹ اگر 25 فیصد ہے تو امپورٹ 75 فیصد ہے جس کی روشنی میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔ کیونکہ اس سے ماسوائے نقصان کے کچھ حاصل نہ ہوگا کیونکہ پہلے بھی ملک غیر حقیقی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھا چکا ہے ، نئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معیشت سنبھلنے کی بجائے مزید تباہی کی جانب جا رہی ہے ،تاجر برادری حکومت کا ساتھ دینا چاہتی ہے لہذا حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے کاروباری صورتحال میں بہتری آئے ، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ جو بھی فیصلہ کرنا چاہتی ہے ملکی معیشت کے موجودہ صورتحال کو سامنے رکھ کر کیا جائے کیونکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، بینکوں کے شرح سود میں اضافہ پاکستانی معیشت کو ہلا کر رکھ دے گالہذا آئی ایم ایف کے اس فیصلے کو کسی بھی صورت میں نہ مانا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…