اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ اگر لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کودینے کے معاملے میں کرپشن ثابت ہوگئی تو میں اس کے بعد کسی معاملے میں شہبازشریف کا دفاع نہیں کروں گا ، لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو غلط طور پر نہیں دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی کسی کمپنی کے پاس نہیں تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو غلط طور پر نہیں دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی کسی کمپنی کے پاس نہیں تھی ،اس لئے یہ ٹھیکہ ترکی کی کمپنی کودیا گیا اور غیر ملکی کمپنی کو یہ ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے نہیں دیا گیا ، اس کام میں چین اور دیگر ممالک نے دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی ، اس لئے ترکی سے رابطہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم سے تحقیقات کروالیں، اس منصوبے میں پہلے ٹینڈر ہوا ،انہوں نے کہا کہ اگر منصوبے کی ٹینڈرنگ کا اشتہار نہ دیا گیا ہوتو ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے پر پارلیمانی احتساب کے لئے تیار ہیں، میں عبد العلیم خان سے اس معاملے کی تحقیقات کامطالبہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں شہبازشریف پر کرپشن ثابت ہوگئی تو میں وعدہ کرتاہوں کہ آئندہ کسی معاملے میں شہبازشریف کا دفاع نہیں کروں گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ اگر لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کودینے کے معاملے میں کرپشن ثابت ہوگئی تو میں اس کے بعد کسی معاملے میں شہبازشریف کا دفاع نہیں کروں گا ، لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو غلط طور پر نہیں دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی کسی کمپنی کے پاس نہیں تھی۔