بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے ملاقاتوں و دیگر مصروفیات کے ایجنڈے پر کام شروع ،چین کا عمران خان کو خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے انتہائی اہمیت کے حامل دورہ چین کے حوالے سے ملاقاتوں و دیگر مصروفیات کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے،وزیراعظم عمران خان نومبر کے ہفتہ میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور اعزازی مہمان کے طورپر چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

جس میں وزیراعظم عمران خان چینی صدر ،چینی وزیراعظم لی کھ چیانگ سمیت دیگر اہم چینی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)میں نئی حکومت کے ایجنڈے کے تحت نئے منصوبے شامل کئے جانے پر گفتگو زیرغور ہے، پاکستان کی جانب سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر چینی قیادت کو یہ آگاہ کیاگیا تھا کہ نئی حکومت سی پیک میں کچھ نئے منصوبوں کو شامل کروانا چاہتی ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی کو بھی یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے بتایا کہ سی پیک کے تحت نئے منصوبوں میں پاکستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے بھی پروگرام شامل کئے جا سکتے ہیں اور چین سے اس حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے کہ پاکستانی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے تا کہ ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے موثر طریقہ سے کام کیا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی متعدد تقریروں میں چین کے غربت مکاؤ پروگرام کا اظہار کر چکے ہیں، جس کے تحت چین نے گزشتہ چالیس سالوں کے دوران 70کروڑ سے زائد افراد کو خط غربت سے نکالا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی اہمیت کے حامل دورہ چین کے حوالے سے ملاقاتوں و دیگر مصروفیات کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے،وزیراعظم عمران خان نومبر کے ہفتہ میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور اعزازی مہمان کے طورپر چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…