پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری اشتہاری مہم میں سیاسی لیڈران کی تصاویر اورتشہیر کا معاملہ، شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں حیرت انگیز جواب جمع کروادیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اشتہاری مہم میں سیاسی لیڈران کی تشہیر کے معاملے میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ گزشتہ دو سال میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی حکومتوں نے قائدین کی تصاویر والے اشتہارات جاری کئے، قانون اور قواعد کے تحت اشتہارات میں تصاویر لگانے پر ممانعت نہیں،

سابقہ پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم نیک نیتی پر مشتمل تھی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہار مہم میں سیاسی لیڈران کی تشہیر کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے درخواست دائر کی، دخواست ایڈووکیٹ شاہد حامد اور ایڈووکیٹ عائشہ حامد کے ذریعے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے اشتہارات میں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور صدور کی تصاویر لگائی جاتی ہیں، قانون اور قواعد کے تحت اشتہارات میں تصاویر لگانے پر ممانعت نہیں، سابق پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم نیک نیتی پر مشتمل تھی، شہباز شریف نے درخواست میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے سرکاری اشتہارات کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال 12نومبر کو کے پی حکومت نے جنگلات، ماحولیات کا اردو اخبار میں فل بیچ اشتہار دیا، تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی اور صدر پی ٹی آئی کی تصاویر تھیں، گزشتہ دو سال میں خیبرپختونخوااور سندھ کی حکومتوں نے قائدین کی تصاویر والے اشتہار جاری کئے ، اشتہار کے ذریعے خود پارٹی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اشتہاری مہم میں سیاسی لیڈران کی تشہیر کے معاملے میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ گزشتہ دو سال میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی حکومتوں نے قائدین کی تصاویر والے اشتہارات جاری کئے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…