جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر، کلبھوشن یادیو۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، دھماکہ خیز اعلان کردیا، بھارت میں ہلچل‎

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، 70 برسوں سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے،

عوام اور فوج کی وجہ سے دہشت گردی کا زور ٹوٹ گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا آپریشن کیا گیا، مشرقی ہمسایہ دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے بے گناہ پاکستانیوں کو نہیں بھولیں گے، اس حملے کے ذمہ دار آزاد پھرنے دیے جا رہے ہیں،حملے کے ذمہ داروں کو بھارتی پشت پناہی حاصل تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن نے بھارتی حکومت کی ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کی، پاکستان کو ہر دم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے جو ہندوستان کی پشت پناہی سے کی جا رہی ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، قابض افواج کی کارروائیوں سے نظر ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن پر کارروائیاں کرتا ہے، افغانستان اور پاکستان بیرونی قوتوں کی وجہ سے نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت سے مربوط مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔  پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، 70 برسوں سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، عوام اور فوج کی وجہ سے دہشت گردی کا زور ٹوٹ گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…