جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شریف برادران کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا شہباز شریف نے اپنی شوگر ملز پر سرکاری خزانہ کیسے لٹاتے رہے، جانئے ہوشربا تفصیلات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشکلات اور مقدمات میں گھرے شریف خاندان کا ایک اور کرپشن سکینڈل سامنے آگیا، شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر ملز سے آلودہ پانی کی نکاسی کیلئے ملز سے سیم نہر تک 25کلومیٹر طویل نالے کی تعمیر سرکاری خرچے سے کئے جانے کا انکشاف، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر ملز

سے آلودہ پانی کی نکاسی کیلئے بنائے گئے ملز سے سیم نہر تک 25کلومیٹر طویل نالے کی تعمیر سرکاری خرچ سے کئے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تازہ سکینڈل میں انکشاف سامنے ا ٓیا ہے کہ چنیوٹ میں قائم کی گئی رمضان شوگر ملزم کیلئے بنائے گئے اس نالے کی تعمیر مبینہ طور پر بلدیہ چنیوٹ کے فنڈز سے 60کروڑ روپے کی رقم خرچ کر کے کی گئی ہے۔ نیب کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے چنیوٹ پہنچ چکی ہے اور اس نے ڈرین نالے کامعائنہ کرنے کے ساتھ بلدیہ چنیوٹ کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ ریکارڈ سے حاصل معلومات کے مطابق 2015ء میں چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان شوگر ملز جامعہ آباد سے بھٹو کالونی سیم نہر تک 25 کلو میٹر طویل پختہ نالہ تعمیر کیا، ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد اطراف کے دیہاتوں کے سیوریج کے پانی کا نکاس ظاہر کیا گیا لیکن عملی طورپر یہ نالہ رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کے لئے بنایا گیا تھا۔چنیوٹ کی انتظامیہ نے اس وقت نالے کی تعمیر پر بلدیہ کے ترقیاتی فنڈز سے 60 کروڑ روپے خرچ کئے جنہیں بعد میں کم ظاہر کرتے ہوئے 60سے 32 کروڑ بنا دیا گیا ۔جبکہ رمضان شوگر ملز سے سیم نہر تک راستے میں آنے والے کسی ایک بھی گاؤں کا سیوریج کا پانی اس نالے میں نہیں ڈالا گیا۔ نیب ٹیم نے اس حوالے سے ایک رکن صوبائی اسمبلی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے جس نے نیب ٹیم کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے اس کام کیلئے بہت زیادہ دبائو تھا ۔ نیب نے مزید پوچھ گچھ کیلئے مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کو پیر کے روز نیب لاہور آفس طلب کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…