لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی نے حکومت سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور ٹاسک فورس کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے نعرے پر
ووٹ لیا،تحریک انصاف نے 100 دن میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر 39دن گزرنے کے باوجود تاحال ٹاسک فورس کا ایک اجلاس بھی نہیں ہوا۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ٹاسک فورس میں شامل مخدوم خسرو پرویز اور مخدوم شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو تحفظات ہیں۔