جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فریقین متفق ہوں تو امریکا دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا،امریکی صدر

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا فریقین کے درمیان امن کے قیام کے لیے دو یا تین ماہ تک امن فارمولہ پیش کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے یہ پہلا واضح بیان ہے

جس میں دو ریاستی فارمولے کی حمایت کی گئی ہے۔امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر فلسطینی اور اسرائیلی تیار ہوں تو امریکا بھی دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا۔ادھر نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں کہا کہ وہ امن اسکیم دو یا تین ماہ میں سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مدت صدارت کے پہلے دور کے مکمل ہونے سے قبل ہی مشرق وسطیٰ امن اسکیم پیش کردی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…