انسانیت سے ہمدردی کی عمدہ مثال قائم!خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار نے یوم عاشور پر ایسا کام کردیا کہ جان کرآپ بھی اسے داد دینے پر مجبور ہوجائینگے

25  ستمبر‬‮  2018

بنوں(سی پی پی )آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے یوم عاشور پر اپنے حصے کا کھانا غریب بچوں کو کھلانے والے پولیس اہلکار برکت اللہ شاہ کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئی۔ذرائع کے مطابق یوم عاشور پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ملک بھر میں جلوسوں اور اطراف کی سکیورٹی پر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات تھے،یوم عاشور کے موقع پر خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لیے پولیس لائن سے کھانا

فراہم کیا گیا تھا جس پر پولیس اہلکار برکت علی شاہ نے قریب ہی موجود 2 غریب بچوں کو اپنے حصے کا کھانا کھلایا تھا۔اس موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا اور اسے پولیس کا مثبت چہرہ قرار دیا تھا،سوشل میڈیا پر تصویر کی شہرت کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈی پی او بنوں یاسرآفریدی نے سپاہی برکت اللہ شاہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…