جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج پہلے غیرملکی دورے پر روانہ ہوں گے،تفصیلات جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے ٗوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے

جبکہ دوطرفہ تجارتی امور اور افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ اسٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی۔مذاکرات میں جلال آباد قونصل خانے کی بندش کا معاملہ بھی زیرغور لایا جائے گا جبکہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور افغان مسئلے کے مستقل حل پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں سرحد پار دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی جائے گی۔دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیرخارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات طے ہے۔وزیرخارجہ نے حلف کے بعد سب سے پہلے افغانستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے بھی پاکستانی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے پاکستان دورے کی دعوت دیں گے۔افغان صدر اور وزیر خارجہ دسمبر 2015 میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتے کی شام کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے ٗوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے جبکہ دوطرفہ تجارتی امور اور افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ اسٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…