جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

معین خان نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان مقررکرنے کا مطالبہ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) معین خان نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان مقررکرنے کا مطالبہ کردیا۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ سرفراز کی زیر قیادت نوجوان پلیئرز میچ ونرزکے روپ میں سامنے آئے، طویل عرصے تک قیادت کا اعلان کرنے سے اعتماد میں اضافہ اور ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ سابق وکٹ کیپر اور کپتان نے کہاکہ ورلڈ کپ 2019 میں گرین شرٹس کی بہتر کارکردگی

کیلیے ضروری ہے کہ انھیں میگا ایونٹ تک قومی ٹیم کا مقررکرنے کا اعلان کردیا جائے، سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت شاندار انداز میں کررہے ہیں، وہ ایک فائٹر ہیں اور انھوں نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی باگ ڈور عمدگی سے سنبھالی ہے، پی سی بی انتظامیہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کردے اور اس کے ساتھ کسی نوجوان کرکٹر کو نائب قائدکی حیثیت سے گروم کرے تاکہ وقت پڑنے پر وہ ٹیم کی ذمے داری سنبھال سکے۔سابق کپتان کا کہنا تھاکہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے پوری ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ پیدا کی ہے اور شاہینوں نے دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں کے خلاف ذہنی مضبوطی کیساتھ فتوحات سمیٹیں، قومی ٹیم نے اپنے اسی اسپرٹ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف فائنل میں کم بیک کیا، ایسی مثالیں پہلے کم ہی ملتی ہیں۔معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد نے اپنی قیادت میں درجن سے زائد نوجوان پلیئرزکوصلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کیے، کپتان کی جانب سے دیے گئے اعتماد کی بدولت نوجوان پلیئرز میچ ونرز کے روپ میں سامنے آئے۔ میرے خیال میں سرفرازاحمد طویل عرصے کیلیے کپتانی کے حقدار ہیں تاکہ وہ بھرپوراعتماد کے ساتھ قومی ٹیم کوفتوحات کے ٹریک پرگامزن رکھ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…