پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’بے چار چیف آف آرمی سٹاف کو اس وزیر کا گند صاف کرنا پڑ رہا ہے‘‘ معروف صحافی نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اس ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے اور اس کے تحفظ پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس ملاقات کے حوالے سے

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے تصویر اور تفصیلات بھی شیئر کی گئیں  جس پر پاکستانی خوش ہو گئے لیکن اس پر معروف صحافی مشرف زیدی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے چارے آرمی چیف کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد کا گند صاف کرنا پڑ رہا ہے۔ معروف صحافی مشرف زیدی کا اشارہ رزاق داؤد کی جانب سے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو کی جانب تھا جس میں مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمہ داری بخوبی نہیں نبھائی، تیاری کے بغیر مذاکرات اور معاہدے کرنے سے چین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور چینی کمپنیوں کو ٹیکس بریک اور دیگر مراعات دینے سے پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں، انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اپنے امور منظم کرنے تک ان معاہدوں پر فی الحال ایک سال کے لیے عملدرآمد روک دینا چاہیے اور سی پیک کی مدت کو مزید 5 سال کے لیے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ جب انٹرویو کے تفصیلات سامنے آئیں تو عبدالرزاق داؤد کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا اور انہوں نے کہا کہ میرے بیان کوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…