جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی سے قبل بیگم کلثوم نواز سے آخری ملاقات ، وفاشعار اہلیہ کو کومے کی حالت میں مخاطب کر کے کیاکہا؟ اس موقع پر مریم نواز کی کیا حالت تھی؟جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائینگی

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں، شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفاقت کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

گزشتہ رات حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ گردوں کےڈائیلائسز بھی کئے جا رہے تھے۔ نواز شریف ، مریم نواز کی بیگم کلثوم نواز کیساتھ آخری ملاقات لندن سے وطن واپسی کے موقع پر الیکشن سے قبل ہوئی تھی جہاں اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز سے آخری ملاقات ان کی بیہوشی کے موقع پر کی تھی۔ بیگم کلثوم نواز نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر ہوش میں نہیں تھیں جس پر نواز شریف کئی بات افسوس کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ مریم نواز اپنی والدہ سے آخری ملاقات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی تھیں اور ان کی ہچکیاں بندھ گئیں تھیں۔ نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر انہیں دعا دیتے ہوئے انہیں ان کی بیہوشی میں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلثوم ہم جا رہے ہیں اب پتہ نہیں کب ملاقات ہو۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر وزیراعظم عمران خان، حکومتی وزرا ، بلاول بھٹو سمیت سیاسی قائدین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کی پاکستان لانے کے حوالے سے لندن ہائی کمیشن کو خصوصی ہدایات بھی دے دی ہیں۔

 



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…