لاہور (نیوز ڈیسک) پاک فوج اور پاکستان رینجرز کو لاہور میں طلب کر لیا گیا، محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، اس کے علاوہ لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون کی بندش کے لیے بھی محکمہ داخلہ کو سفارش کر دی ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب
نے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے محرم الحرام کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے مراسلہ اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے، واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام حساس اضلاع میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کوتعینات کیا جائے گا۔