اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے شرمناک واقعات، پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان نے استعفیٰ دے دیا، سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی، انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تحریم منیبہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سماء ایف ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں ایسے ادارے میں کام جاری نہیں رکھ سکتی

جہاں پر خواتین کی عزت نہیں کی جاتی اور ہر کوئی مجرموں کے تحفظ میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک، ہراس اور کردار کشی کے باعث میں سماء FM پر اپنا پروگرام مزید پیش نہیں کر رہی۔ تحریم منیبہ نے کہا کہ مجھے سٹوڈیو میں ہراساں کیا گیا اور اس کا ثبوت جو کہ سی سی ٹی وی وڈیو کی صورت میں تھا اسے فوری طور پر ضائع کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ٹی وی اور ریڈیو پر شناخت رکھنے والی لڑکی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو سوچیں کہ باقی لڑکیاں کیا کچھ فیس کرتی ہوں گی؟ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ ایسے ہی شکوہ کر سکتی ہیں؟ آواز اُٹھا سکتی ہوں گی؟ کوئی ان کی سنتا؟ آخر میں تحریم منیبہ نے کہا کہ ہمارے ہاں تو متاثرہ شخص ہی پستا ہے جب تک مر نہ جائے۔ واضح رہے کہ تحریم منیبہ کا پروگرام ایف ایم 107.4 پر روزانہ شام 5 سے رات 8 بجے تک پیش کیا جاتا تھا۔ دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی، انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا،



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…