اسلام آباد (سی پی پی)فرانس کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی رینالٹ پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے پلانٹ پر 140 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے اور 2020 تک پاکستان میں رینالٹ گاڑیوں کی باقاعدہ پیداوار شروع ہو جائے گی۔ملک کے سب سے بڑی صنعتی زون فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی)کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے
کہا ہے کہ رینالٹ نے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کیلئے متحدہ عرب امارات کے الفیوٹین گروپ سے مشترکہ منصوبہ کا آغاز کیا ہے اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارخانہ لگانے کیلئے 54 ایکڑ زمین حاصل کی ہے جہاں پر اسمبلنگ پلانٹ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو 2020 تک باقاعدہ پیداوار شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ رینالٹ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز سے صارفین کو بہترین گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔