ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جامعہ الازہر کے ترجمان میگزین میں ایسی تصاویر شائع ہو گئیں جس نے اسلامی دنیا میں ہنگامہ کھڑا کردیا،غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آن لائن )مصر کی سب سے بڑی اور معتبر دینی درس گاہ ’جامعہ الازھر‘ کے ترجمان جریدے ’صوت الازھر‘ کے سرورق پر حال ہی میں شائع ہونے والی خواتین کی غیرحجاب تصاویر نے ملک کے عوامی اور مذہبی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق جامعہ الازھر نے یہ کہہ کر ان تصاویر کی اشاعت کا دفاع کیا ہے کہ ایسا جامعہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب

کی خواتین کی ہراسانی کیخلاف جاری بیان کی حمایت میں کیا گیا ہے جب کہ مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جامعہ الازھر ضرورت سے زیادہ ’لبرلزم‘ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔خیال رہے کہ جامعہ الازھر کے ترجمان میگزین ’صوت الازھر‘ کے سروق پر حال ہی میں 30 خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔ ان میں سماجی کارکنان، انسانی حقوق کی کارکنوں، ہراسانی کے خلاف کام کرنے اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والی معتبر خواتین کی تصایر شائع کی گئی تھیں۔ان میں سے بعض تصاویر میں خواتین کے سرکے بال ننگے ہیں اور بعض نے حجاب پہن رکھا ہے۔جریدے کیادارتی نوٹ میں ’امام السند‘ کے الفاظ کے ساتھ اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ تصاویر ادارے کے سربراہ الشیخ الازھر کے اس بیان کی حمایت میں شائع کی گئی ہیں جس میں انہوں نے ملک میں خواتین کی جنسی ہراسانی کی مذمت کی تھی۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے اس معاملے کا اپنی طور پر کھوج لگایا تو پتا چلا کہ جب سے جریدے کی ادارت صحافی احمد الصاوی کو سپرد کی گئی ہے جریدے کا ’انداز‘ تبدیل ہوگیا ہے۔ اس کے سروق اور اندرونی صفحات پر تصاویر پہلے سے مختلف انداز میں شائع ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل جریدہ مصر کی خواتین وزیروں کی تصاویر اس لیے شائع نہیں کرتا تھا کہ وہ غیر محجب ہوتی تھیں مگر اب یہ پالیسی تبدیل ہوگئی ہے۔

جریدے کے چیف ایڈیٹر احمد الصاوی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی غیرمحجب تصاویر کی اشاعت جامع الازھر کے سربراہ کے خواتین کی جنسی ہراسانی کے خلاف جاری کردہ ایک بیان کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الازھر کے بیان میں خواتین کے کسی مخصوص لباس پر اصرار نہیں کیا گیا اور نہ ہی مذہب کی بنیاد پر اس کی کوئی تفریق کی گئی ہے۔جامعہ الازھر کے ترجمان جریدے کی طرف سے متنازع تصاویر کی اشاعت پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل دیکھا جا رہا ہے۔ بعض شہریوں نے دینی درسگاہ کے جریدے پر غیرمحجب خواتین کی تصویروں کی اشاعت کو جامعہ کی پالیسی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…