جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کفایت شعاری، سادگی اور گاڑیوں کی نیلامی کے اعلانات شہباز شریف نے نئی حکومت کے اقدامات کو چھوٹی حرکت قرار دیدیا وزیراعظم کو انکے وعدے یاد دلاتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنا دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری اور سادگی کے اعلانات ، گاڑیوں کی نیلامی شہباز شریف اپنے دور حکومت کے ایسے اقدامات سامنے لے آئے کہ نئی حکومت کو شرمندہ کر کے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نئی حکومت کی کفایت شعاری اور سادگی کے اعلانات اور گاڑیوں کی نیلامی کو ڈھنڈورا پیٹنا قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہباز شریف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت گاڑیوں کی

نیلامی کے حوالے سے جو اعلانات کر رہی ہے وہ کام ہم کر چکے ہیں۔ ہم نے حکومت میں آتے ہی 522گاڑیاں قذافی سٹیڈیم میں دن کی روشنی میں نیلام کی تھیں مگر ہم نے ڈھنڈورا نہیں پیٹا، کوئی بھی حکومت کفایت شعاری اور سادگی کے اصولوں پر ہی گامزن ہوتی ہے ۔ ایسے میں اس طرح کا ڈھنڈورا پیٹنا نہایت چھوٹی حرکت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے عوام سے کئے گئے وعدو ں پر توجہ دیں اور لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دلوانے ، قانون اور انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کی جانب توجہ مبذول کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…