منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

‘پاک بھارت سیریز، بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط’

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اوربھارت کے کرکٹ بورڈز نے اس سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کو بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق پاکستان اور بھارت کو آٹھ سال کے دوران پانچ سیریز کھیلنی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اتوار کے روز بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انھوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس سال دسمبر میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے اسے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کا از سرِ نو آغاز قرار دیا۔انھوں نے بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا کے بارے میں کہا کہ جب وہ سنہ 2004 میں بھی بی سی سی آئی کے صدر تھے تو دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت کرکٹ روابط کافی عرصے کے بعد بحال ہوئے تھے۔جگ موہن ڈالمیا نے اس موقع پر گیند اپنی حکومت کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیریز کے انعقاد کے سلسلے میں پرامید ہیں لیکن ابھی چند چیزیں طے ہونا باقی ہیں۔مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق پاکستان اور بھارت کو آٹھ سال کے دوران پانچ سیریز کھیلنی ہیں۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ وزارت داخلہ اور اپنی حکومت کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا براہ راست اثر کرکٹ پر پڑتا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی سی کے ’فیوچر ٹور پروگرام‘ میں شامل ہوتے ہوئے بھی سیریز باقاعدگی سے نہیں کھیلی جاسکی ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز سنہ 2007 میں بھارت میں کھیلی گئی تھی۔جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نومبر سنہ 2008 میں ممبئی دہشت گردی کے بعد سخت کشیدہ ہوگئے تھے، تاہم دسمبر سنہ 2012 میں پاکستانی ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کا مختصر دورہ کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…