بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

شوبگ باس سیزن 12رواں ماہ 16 ستمبر سے شروع ہوگا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 رواں ماہ 16 ستمبر سے شروع ہوگا۔بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس کئی سالوں سے متنازع شو ہونے کی باوجود مقبول ترین شوسمجھا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں جو مسلسل اس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور اب 12ویں سیزن میں بھی سلو میاں ہی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے تاہم اس بار شو کے اسکرپٹ میں ترمیم کرتے ہوئے عام عوام کے لئے بھی دروازے کھولے گئے ہیں۔گزشتہ روز شو کا پرومو بھی جاری کیا گیا جس میں شامل ہونے والی مختلف جوڑیوں کو دکھایا گیا تاہم شو کے

چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے شروع ہونے والے ’بگ باس‘ کے 12 ویں سیزن کے لیے آڈیشن کے بعد بہت سے نام فائنل ہو چکے ہیں جس میں سے زیادہ تر شرکاء کا تعلق ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ہے۔بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال سمر کا ‘ سے شہرت پانے والی دپیکا کاکڑ اور شعیب کی جوڑی پروگرام میں شامل ہیں۔گلمیت چوہدری اور دبینا بھی شو کا حصہ ہوں گے۔کراتیکا بھی ’بگ باس 12‘ میں دکھائی دیں گی۔ریا سین کو بھی شو کے نئے فارمیٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شام میں کیا ہو رہا ہے؟


شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…