منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’انہیں کہیں اپنے جہاز میں آجائیں‘‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوفوری طلب کر لیاکیونکہ۔۔بڑی خبر آگئی

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پروجیکٹ ڈائریکٹر عدالت پیش ہوئے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ

30 جولائی 2019 کو چلے گی۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ منصوبہ تاخیرکاشکارکیوں ہوا؟،پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ 22 ماہ تک بندرہا،منصوبے کا 80 فیصدسول کام مکمل ہوچکا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ نیسپاک اور چینی کمپنی سی ای سی منصوبے کے کنسلٹنٹ ہیں،کنسلٹنسی کی فیس 24 ملین ڈالرہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے کو ایگزیم بینک فنڈنگ کررہاہے،دیگرمتعلقہ منصوبے ایل ڈی اے کی زیرنگرانی چل رہے ہیں،پیکج ون،ٹو،تھری پرسول ورک 30 اکتوبرکومکمل ہوگااورسول ورک بعدالیکٹرومکینیکل ورک شروع ہوگا،ٹھیکیداروں کورقم کی ادائیگی تقریباًہوچکی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لگتاہے منصوبے کی رکاوٹیں ہمیں ہی دورکرناپڑیں گی،چیف جسٹس ثاقب نثارنے ٹھیکیداروں کوروسٹرم پربلالیااور استفسار کیا کہ میٹرو اتھارٹی کا سربراہ کون ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ میٹرواتھارٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 4 بجے پیش ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب سے کہیں اپنے جہاز پر آجائیں،رکاوٹیں دور کرنا سرکاری بابوؤں کا کام نہیں ۔اس پر سربراہ پراجیکٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو نہ بلوائیں ہم فیصلہ کرلیں گے،منصوبہ مکمل ہونے میں 11 ماہ مزیدلگیں گے ،چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ 11 ماہ میں منصوبہ مکمل ہو گا۔

وکیل شاہد حامد نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو 17 اپریل کے بعد کے بعد کوئی ادائیگی نہیں ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لگتا ہے منصوبے کی راہ رکاوٹیں عدالت نے دور کرنی ہے ۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے کہا کہ ایکنیک کی منظوری کے بعد منصوبے کی ادائیگیاں ممکن ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ کوشش کریں گے منصوبے 30 جولائی سے پہلے شروع کرائیں،تمام متعلقہ حکام ساتھ بیٹھ کر

مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے،ہر محکمہ اپنا کام دوسرے پر ڈال رہا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کو منصوبے کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے ،پراجیکٹ انچارج نے کہا کہ ستمبر کو عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ صرف عوامی مفادمیں کیس سن رہی ہے، مستعفی ہونانہ ہونا آپ کی صوابدید ہے،چیف جسٹس نے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…