پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

مراکشی گلوکار فرانسیسی خاتون سے ریپ کے الزام میں گرفتار

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (شوبز ڈیسک)مراکش کے معروف پاپ گلوکار 33 سالہ سعدالمجرد کو فرانسیسی پولیس نے خاتون کے ‘ریپ’ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔مراکشی گلوکار کو 26 اگست کو پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد گرفتار کیا۔پاپ گلوکار سعد المجرد گزشتہ 8 سال میں تیسری بار غیر ملکی خواتین کے ساتھ ‘ریپ’ اور جنسی تشدد کے الزامات میں گرفتار ہوئے۔اس واقعے سے قبل بھی

وہ 2 بار غیر ملکی خواتین کے ساتھ ‘ریپ’ اور جنسی تشدد کے الزامات کی وجہ سے گرفتار ہوچکے ہیں۔سعد المجرد 2 سال قبل اکتوبر 2016 میں فرانس میں ہی ایک دوشیزہ کو ‘ریپ’ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔سعد المجرد پر 2016 میں ‘ریپ’ کے الزام کا ٹرائل بھی تاحال شروع نہیں ہوا۔اس سے قبل وہ 2010 میں امریکی شہر نیویارک کے نواحی علاقے بروکلن میں بھی ایک خاتون کو ‘ریپ’ کا نشانہ بنانے اور اس پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔خوش قسمتی سے مراکشی گلوکار اس وقت بھی ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اور تاحال اس کیس کا بھی ٹرائل شروع نہیں ہوا اور وہ دونوں کیسز میں ضمانت پر آزاد ہیں۔رپورٹ کے مطابق مراکشی گلوکار کو 26 اگست کو گرفتار کیا گیا اور مقامی قانون کے مطابق وہ 48 گھنٹے تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔سعد المجرد مراکش کے معروف پاپ گلوکار ہیں، انہوں نے ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈ سمیت موسیقی کے کئی ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ جہاں بھی بیرون ملک دورے پر جاتے ہیں تو وہ خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ان کے گانے ’المعلم‘ کو یوٹیوب پر 65 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جب کہ ان کے متعدد گانوں کو بھی 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…