جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

یہ چیز عمران خان کیلئے وبال جان بن جائے گی، عابد شیر علی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

فیصل آباد (آئی این پی ) سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ دعوؤں وعدوں کی لمبی فہرست عمران خان کے لئے وبال جان بن جائیں گی لیکن نئے پاکستان میں تبدیلی نظر نہیں آئے گی تبدیلی کے دعویداروں کی چند ماہ میں ہی ہوا نکل جائے گی یہ دھاندلی زدہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی و ہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے خطاب کر رہے تھے ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر من پسند رزلٹ دیا گیا جسے ہم کبھی قبول نہیں کریں گے دھاندلی سے بننے والی

حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی پاکستان کو پر امن ‘ روشن اور جمہوری ملک بنانے کا نواز شریف سے مسلسل انتقام لیا جارہا ہے کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں نواز شریف ‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈال دینا بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر جو پہلے ہی قید میں ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقام ہے عمران خان کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کئے گئے ہیں اب قوم یوٹرن خان کی حکومت سے ان وعدوں پر عمل کی منتظر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…